ڈپریشن زندگی کو تباہ کر دیتا ہے،ماہرین

ڈپریشن زندگی کو تباہ کر دیتا ہے،ماہرین

لندن: ریسرچ کے مطابق لوگ ڈپریشن کو کوئی بیماری نہیں سمجھتے،سب کا خیال ہے کہ یہ ایک وقتی ذہنی پریشانی ہوتی ہے جو خود ہی ختم ہو جاتی ہے

فیملی فزیشن ڈاکٹر راجر ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ ڈپریشن ایک خطرناک مرض ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل میں چھ سب سے اہم ہیں۔

یہ چھ بڑے مسائل یہ ہیں۔

1،ائی بی ایس اریٹیبل باول سینڈروم،اس سے پیٹ کے عضلات متاثر ہوتے ہیں اور کھاناہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈائریا کی وجہ بھی بہت دفعہ ڈپریشن ہی ہوتا ہے۔

2،ٹھنڈا پسینہ،ٹھنڈا پسینہ بھی ڈپریشن کی ہی وجہ سے آتا ہے،ہاتھوں،پیروں،بغلوں اور سر پر ٹھنڈا پسینہ طبیعت میں بے چینی اور سر،جسم میں شدید درد کا سبب بنتا ہے۔

3،دانت پیسنا،ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن سے دانت پیسنے کی عادت پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے شدید سر درد ہو جاتا ہے۔

4،بال گرنا،ڈپریشن کا ایک انعام یہ بھی ہے کہ اس سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں،اگر کسی کے بال اچانک ہی گرنا شروع ہو جائیں تو اسے ڈپریشن کے حوالے سے اس کا سدباب کرنا چائیے۔

5،بے خوابی،نیند کی کمی بذات خود ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور کئی بیماریوں کی جڑ ہے،اس بیماری کی ماں بھی ڈپریشن ہی ہے۔

6،تھکاوٹ،ڈپریشن کی وجہ سے انسان کسی بھی وقت فریش نہیں رہتا،کام کرے یا نہ کرے تھکن کا احساس رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی وجہ سے انسان بہت سے ضروری کاموں سے دور ہوتا جاتا ہے اور یہ چیز اور زیادہ ذہنی پریشانی کا سبب بنتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *