بل گیٹس،دنیا میں بیماریوں کے حوالے سے فکر مند

بل گیٹس،دنیا میں بیماریوں کے حوالے سے فکر مند

لندن: امیر ترین انسان بل گیٹس ہیلتھ آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر وائرس اور بیماریوں کے خلاف کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام دنیا کی ہیلتھ آرگنائزیشنز خطرناک وائرس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایبولا اور زکا وائرس کا ظاہر ہونا اور پھیلنا ہم سب کی کمزوری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی تنظیمیں ایک اہم فلو وباہ کے لئے تیار نہیں ہیں،انہوں نے خبردار کیا کہ اس حوالے سے دنیا غیر محفوظ ہے اور یہ مزید ایک دہائی تک رہے گی۔

بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلو وائرس پھیل سکتا ہے جیسا کہ 1918 میں پھیلا تھا اور جس کی وجہ سے 250000 جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ ارب پتی بل گیٹس صحت کے حوالے سے دنیا میں کام کرنے والی تنظیموں کو لاکھوں ڈالر عطیہ دیتے ہیں اور اس حوالے سے خود بھی سرگرم ہیں۔

ایک آزاد پینل کے مطابق ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے 11000 افراد کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو سماجی حلقوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی لئے ایک نئے وائرس جو فلو کو وبائی شکل اختیار کرنے پر مجبور کر سکتا ہے کے خدشے کے حوالے سے بل گیٹس کو کافی تشویش ہے اور وہ اس سلسلے میں کافی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *