2017 دنیا بھر میں بچوں کے اسلامی ناموں کا رجحان

2017 دنیا بھر میں بچوں کے اسلامی ناموں کا رجحان

سڈنی: ایک رپورٹ کے مطابق 2017 میں لوگ اپنے بچوں کے نام اپنے اپنے مذاہب کے حوالے سے رکھیں گے۔

میک رنڈل سوشل ریسرچ کے مطابق آسٹریلین والدین اپنے بچوں کے نام اور سرنام اپنے اور دیگر کلچر کو ملا کر رکھنے کو پسند کرتے ہیں۔
اس کی وجہ آسٹریلیا میں بہت سے کلچرز کا پنپنا بھی ہے۔

سوشل سرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2017 میں دنیا میں سب سے زیادہ نام اسلامی ہوں گے جن میں محمد،علی،لیلا اورعائشہ شامل ہیں۔

جبکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی اپنے بچوں کے نام ان سے ملتے جلتے ہی رکھیں گے مثال کے طور پر میلا،ارینا اور ایلکس وغیرہ۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں سب سے مشہور نام اس باالترتیب اس طرح ہوں گے۔

علی،ہارلی،ڈارسی،ہاروی،کارٹر،تھیوڈور،فیچر،چیس اور سپینسر جبکہ لڑکیوں میں لیلا،الیسا،ارینا،اورورا،بیلی،فرینکی اور پینلوپ وغیرہ شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *