کراچی پریس کلب میں ‘بڑے دن’ کی سرگرمی شروع

کراچی پریس کلب میں ‘بڑے دن’ کی سرگرمی شروع

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع ملک کے قدیم ترین پریس کلب میں سالانہ انتخابات 2017 کے تحت ووٹ ڈالنے کی سرگرمی شروع ہو چکی ہے۔

کل تقریبا 1300 میں سے 1000 کونسل ممبرز انتخابی عمل میں حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں،جو ہفتہ کو جاری انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 2 مکمل پینلز جب کہ ایک آزاد امیدوار اور ایک ادھورا پینل میدان میں موجود ہیں۔ پریس کلب کی روایت کے مطابق سالانہ انتخابات ہر سال کے آخری ہفتہ کے روز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

انتخابی عمل کے دوران کراچی پریس کلب ارکان آئندہ سال 2017 کے لئے صدر،نائب صدر،جنرل سیکرٹری،خزانچی،جوائنٹ سیکرٹری سمیت گورننگ باڈی کے لئے 7 ارکان کو منتخب کریں گے۔

کراچی پریس کلب الیکشن کی نگرانی کرنے والی انتخابی کمیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد کے اعلان کے مطابق ہفتہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والا پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شروع ہو چکا ہے۔

پاکستان بھر کے دیگر پریس کلبز کے برعکس کراچی پریس کلب میں گزشتہ 10 برسوں سے مسلسل جیتنے والا دی ڈیموکریٹس پینل کلب کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور برنا گروپ سے تعلق رکھنے والے موقر صحافیوں پر مشتمل ہے۔ صحافتی تنظیموں میں مختلف امور پر اختلاف رائے کے باوجود کراچی میں دونوں کا مسلسل اکٹھے ہو کر انتخابی عمل کا حصہ بننے اور تواتر سے ایسا ہوتے رہنے کو صحافت کے لئے خوش آئند مانا جاتا ہے۔

کراچی پریس کلب کی تاریخ میں ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہونے والے انتخابات صرف دسمبر 2007 میں نہیں ہو سکے تھے۔ انتخابی عمل والے دن سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے واقعہ کے بعد ملتوی شدہ انتخابات جنوری 2008 میں منعقد ہوئے۔ یوں 2008 میں 2 بار پریس کلب کے ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *