فوجیوں کی داعش کے ڈر سے اموات

فوجیوں کی داعش کے ڈر سے اموات

واشنگٹن: پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنے فوجی داعش کے خلاف جنگ میں نہیں مرتے جتنے خودکشی کرنے سے مر رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق داعش کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس پر امریکا کو سخت تشویش ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے والے فوجی سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں خود کشی کر رہے ہیں۔

پینٹا گون کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والے والی فوجیوں کی اموات میں 8 فوجی داعش کے حملوں مارے گئے جبکہ 11 فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجیوں میں خود کشی کی وجہ گھر سے دوری،چھٹی نہ ملنا اور داعش کے ہاتھوں غیر متوقع موت کا ڈر ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *