قائداعظم یونیورسٹی کی طالبات منشیات فروش نکلیں

قائداعظم یونیورسٹی کی طالبات منشیات فروش نکلیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیوں میں منشیات فروشی کی خبروں نے ہر ایک کو بے چین کیا تھا لیکن اس بار معاملہ کی ایک اور پہلو سے تصدیق نے تشویش مزید بڑھا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کی ڈین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں ایک روز 35  طالب علم نشے میں لائبریری کی چھت پر ہلا گلا کرتے رہے،گرلز ہاسٹل میں تین طالبات بھی منشیات فروشی میں ملوث پائی گئیں۔

ڈین کا کہنا تھا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی باؤنڈری وال بھی نہیں جس کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے درکار ہیں۔ حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں ڈاکو بھی آجاتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی سے ایک ہزار سے دو ہزار گرام چرس پکڑی گئی۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں منشیات کے معاملات کو بے نقاب کرنے پر وی سی اور ڈین کی جان کو خطرہ ہے،ڈین اور وائس چانسلر کو آج ہی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *