دوسروں کا دل جیتنے کا آسان نسخہ

دوسروں کا دل جیتنے کا آسان نسخہ

سینٹ لوسیا: کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جب دل اور دماغ میں مقابلہ ہو تو دل کی سنو جبکہ کچھ افراد اس کے برعکس کہتے ہیں۔

بات دل کی سنو یا دماغ کی مگر اہم چیز یہ ہے کہ آپ کی سوچ مثبت ہونی چائیے تاکہ کل آپ کا ضمیر آپ کو کچوکے نہ لگائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کے متعلق منفی خیالات رکھتے ہیں تو دماغی لہریں اس کے دماغ میں بھی ایسی ہی صورت پیدا کر دیتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق کوئی بھی انسان اپنے آپ کو دوسروں سے نفرت کرنے سے روک سکتا ہے اور اپنے دل میں ان کے لئے محبت پیدا کر سکتا ہے جس سے دوسروں کے دل میں خود بخود محبت پیدا ہو جائے گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ناراض ہے تو اس کے متعلق منفی سوچ ان کے درمیان قائم تعلق کو کمزور کر دے گی۔

اس کے برعکس اگر ناراضگی کے باوجود مثبت سوچ رکھی جائے تو یہ ناراضگی بھی محبت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

اگر کوئی شخص آپ کے پارٹنر کے بارے میں منفی باتیں پھیلائے گا تو یہ بھی آپ دونوں کی محبت میں کمی کا سبب بنے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جولوگ مثبت رویہ رکھتے ہیں ان کے دماغ میں ایل ایل پی زیادہ طاقتور ہوتا ہے،ایل ایل پی مختلف رویوں کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے۔

دوسروں کے بارے میں مثبت سوچ آپ کو غیر محسوس طریقے سے دوسروں کی نظر میں پسندیدہ بنادیتی ہے اس لئے ہمیشہ دوسروں کی اچھائیوں کو یاد رکھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *