پارٹی سربراہ والد کی سیاستدان بیٹے کو سزا

پارٹی سربراہ والد کی سیاستدان بیٹے کو سزا

اترپردیش: سینئیر بھارتی سیاستدان ملائم سنگھ یادیو نے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپنے ہی وزیراعلی بیٹے کو 6 سال کے لئے پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ملائم سنگھ کی جانب سے اپنے بیٹے کو سماج وادی پارٹی سے خارج کرنے کا معاملہ جمعہ کو سامنے آیا ہے۔

اپنے وزیراعلی بیٹے اخیلیشن یادیو کو برطرف کرنے والے ملائم سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ سماج وادی پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں۔

اترپردیش میں حکومت سمیت پارٹی کے لئے مشکل فیصلہ کا اعلان کرنے والے اقدام کا اعلان کرنے کے بعد ملائم سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ اب وزیراعلی کون ہو گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات کے لئے اپنی الگ فہرست تیار کرنے والے وزیراعلی بیٹے کے متعلق ملائم سنگھ نے اپنے موقف میں مزید سختی پیدا کی ہے۔

اتردپردیش کے وزیراعلی کو جاری کردہ اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سماج وادی پارٹی ذرائع کے مطابق ملائم سنگھ نے امیدواروں کی متبادل فہرست تیار کرنے پر اخیلیش اور عوام میں تبصرے کرنے پر رام گوپال یادیو کے خلاف سخت اقدام کا سوچ لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملائم سنگھ یادیو کی جانب سے پارٹی امیدواروں کی فہرست کو چیلنج کرتے ہوئے اترپردیش وزیراعلی نے 235 متبادل امیدوروں کی فہرست تیار کی ہے۔ یہ متبادل فہرست اس وقت سامنے آئی جب ملائم سنگھ نے اپنے بھائی اور پارٹی کے ریاستی سربراہ شیوپال سنگھ یادیو کے ہمراہ پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *