سپر پاور چین کا ایک اور کارنامہ

سپر پاور چین کا ایک اور کارنامہ

بیجنگ: حقیقت میں سپر پاور کہلائے جانے والا ملک چین دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے اور اپنی ٹیکنالوجی سے دنیا کو حیران کر رہا ہے۔

پچھلے بہت کم عرصے سے کنسٹرکشن کے حوالے سے چین نے کئی حیرت انگیز نمونے دنیا کے سامنے پیش کئے۔

دنیا کا سب سے اونچا پل جو چین کے دو بڑے صوبوں کو ملانے کا کام کرے گا بائی پنگجنگ پل ہے جو یونہان اور گوئزو کو آپس میں ملائے گا۔

یہ پل 023۔1 بلین ین کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے،اس کی اونچائی 560 میٹر 1837 فٹ ہے جو اسے دنیا کا سب اونچا پل ہونے کا اعزاز بخشتی ہے۔

چین کی حکومت کی کامیابی اور اپنے ملک سے وفاداری کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے اس کے زیادہ تر پروجیکٹ دیہی علاقوں کے لئے ہیں اور اس کے زیادہ تر پل چھوٹے اور غیر پسماندہ علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پل لندن برج سے دوگنا زیادہ اونچا ہے،اسے بنانے میں تین سال کا عرصہ لگا ہے جو کہ انجنئیرز اور ورکرز کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کے علاوہ دو شیشے کے پل جو نہایت اونچی پہاڑیوں پر بنائے گئے ہیں بھی چینی کنسٹرکشن کے کریڈٹ پر ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *