برسبین میلبورن کے بعد سڈنی نشانے پر،آسٹریلیا نے اہم تبدیلی ٹھان لی

برسبین میلبورن کے بعد سڈنی نشانے پر،آسٹریلیا نے اہم  تبدیلی ٹھان لی

میلبورن:آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہئے دو اسپنرز کو شامل کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسپنرز اسٹیفن کیفے اور اشٹون آگر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نیک میڈنسن اور پیسر کیڈ سائرز کو خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھانے پر دونوں کرکٹرز کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

دونوں اسپنرز پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نتھن لیون کے ساتھ باؤلنگ کرواتے دکھائی دیں گے۔

یاد رہے اسٹیفن کیفے اور نتھن لیون نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سٹیفن نے انجری کا شکار ہونے سے قبل سری لنکا کے خلاف بھی نتھن لیون کے ساتھ باؤلنگ کروا چکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کو آرام دے کر عرفان خان اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ قیادت اظہر علی کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *