ہوا سے باتیں کرنے والی واٹر بوٹ تیار

ہوا سے باتیں کرنے والی واٹر بوٹ تیار

سلوانیا: سائنس دن بدن ترقی کر رہی ہے،نت نئی چیزیں ایجاد کی جارہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت ساری ایجادات ہالی وڈ کی فلموں میں دکھائی جانے والی ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر بنا ئی جاتی ہیں۔

ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم جیمزبانڈ سیریز کی فلموں میں دکھائی جانے والے اسپیڈ واٹر بوٹس سے متاثر ہو کر سلوانیا کے انجنیئرز نے بالکل ویسی ہی واٹر اسپیڈ بوٹس تیار کی ہیں۔

یہ بوٹس چار سی شیپس ہائیڈروفوئلز  پر مبنی ہے جو اسے پانی سے اوپر رکھتے ہیں۔

یہ  الیکٹرک موٹر سے چلتی ہے،ایک سنگل چارج سے 62 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

اس کا نام کواڈروفوئل کیو ایس ٹو رکھا گیا ہے،اب تک یہ 100 کی تعداد میں بنائی جا چکی ہیں جو سب کی سب خرید لی گئی ہیں۔

اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے سمندر کے علاوہ دریاؤں،جھیلوں اور زیادہ پانی والی جگہوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے،اس سے پہلے یہ سہولت کسی واٹر بوٹ میں نہیں ہے۔

دو سیٹ والی اس اسپیڈ بوٹ پر سفر کے دوران ایسا لگتا ہے کہ آپ ہوا میں اڑ رہے ہیں اور یہ کسی طرح کی آواز بھی پیدا نہیں کرتی بلکہ خاموشی سے تقریبا اڑتی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *