رینجرز کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی

رینجرز کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی

کراچی:سندھ میں رینجرز کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ 2016 جاری کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ 2016 کے مطابق رینجرز نے جنوری 2016 سے لے کر اب تک کراچی اور سندھ بھر میں 1992 آپریشنز کیے اور 2847 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سال کے دوران مختلف آپریشنز میں  1845 ہتھیار اور ایک لاکھ 94 ہزار 579 گولیاں برآمد کیں۔

رپورٹ کے مطابق رینجرز نے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 345 کارکن گرفتار کیے۔

رینجرز نے سلا بھر می 446 ٹارگٹ کلرز،فرقہ وارانہ تنظیم کے 11 کارندے،72 بھتہ خور،24 اغواء برائے تاوان کے 24 ملزموں کو گرفتار کیا۔

رینجرز نے مختلف کاروائیوں میں 13 مغویوں کو بازیاب کروایا اور مختلف آپریشنز کے دوران 5 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق سال 2013 سے 2016 تک جرائم میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *