میلبورن ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم

میلبورن ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم

میلبورن:پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والےد وسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور آسٹریلیا نے 443 رنز کے تعاقب میں 278 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اسے قومی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 165 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 443 رنز اور 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگ ڈکلئیر کی تو آسٹریلوی اوپنر میٹ انشا دوہرے ہندسے میں داخل ہوتے ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں 10 رنز کے انفرادی اسکور پر یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

میٹ رینشا کے بعد عثمان خواجہ نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر کھیل کو سنبھالا دیا لیکن ڈیوڈ وارنر بھی 144 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہو گئے۔ اس سے قبل وہاب ریاض انہیں کلین بولڈ کر چکے تھے لیکن ریویو لینے پر نو بال کا اشارہ کیا گیا جس پر امپائر نے فیصلہ واپس لے لیا تھا ڈیوڈ وارنر کے آؤٹ ہونے سے گرین کیپس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ 90 جب کہ کپتان اسٹیو استھ 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا جس میں ون ڈے کپتان اظہر علی کی ناقابل شکست ڈبل سنچری شامل ہے۔

پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی 205 اور سہیل خان 65 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

ان کے علاوہ اسد شفیق 50 محمد عامر 29 بابر اعظم 23 یونس خان 21 مصباح الحق 11 سرفراز احمد 10 سمیع اسلم 9  اور وہاب ریاض 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Nazesh Hassan

پاکستان ٹرائب کی ادارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے نازش حسن سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ ماس کیمونیکیشن کی گریجویٹ اور سیاسی، سماجی اور انسانی دلچسپی کے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *