بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے،نواز شریف

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے،نواز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔

چشمہ تھری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چشمہ ون اور ٹو ملک کے بہترین پاور پلانٹس میں سے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چشمہ یونٹ سے 600 میگا واٹ بجلی ملک کو فراہم کی جا رہی ہے۔ اور یہ پاور پلانٹس ملک کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کے ٹو اور تھری کی پیداوار بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جوہری توانائی میں خود انحصاری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے شروع کیا گیا چشمہ ون پاور پلانٹ کی تنصیب کا معائدہ میرے دور میں ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے ساتھ ساتھ چینی اٹامک اتھارٹی اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں اور اقتصادی راہداری پر بھی دونوں مل کر کام کر رہے ہیں۔

خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی ہر چینلج کر قبول کرے حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان میں پاور پلانٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا پاک چین دوستی سمندر سے ذیادہ گہری اور شہد سے ذیادہ میٹھی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کیلیےخود محنت کر رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں بجلی سستی بھی ہوجائے گی اور غریبوں کیلیے بجلی کا بل بھی کم ہونے کا وقت آرہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور پاکستان مشکلات سے باہر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائرمزید بہتر ہوں گے،مہنگائی میں کمی آئے گی اور خوشحالی آئے گی تو دہشتگردی غربت جہالت ختم ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خدا خدا کرکے ڈگر پر چلنے لگے ہیں تو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *