فریال مخدوم کے والدین بھی میدان میں آگئے

فریال مخدوم کے والدین  بھی میدان میں آگئے

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان جاری جنگ کی شدت میں کمی آئی تو فریال مخدوم کے والدین بھی شکوے شکایات لے کر میدان میں آگئے۔

فریال مخدوم کی والدہ نے مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر وقت اس بات کا خوف تھا کہ عامر ہماری بیٹی کو طلاق دے دے گا۔

فریال کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عامر کے والد سجاد خان کے الفاظ نے بہت ماہوس کیا جب انہوں نے کہا کہ معاملات طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سجاد خان کی بات کے بعد ساری رات نہیں سو سکی ہمیں اس بات کا خوف تھا کہ عامر کسی بھی وقت ہماری بیٹی کو طلاق دے دے گا۔

فریال مخدوم کی والدہ نے عامر کے والدین سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مجھ سے ہزاروں میل دور ہے،اس کو ویسے ہی قبول کریں جیسے آپ اپنی بیٹی کو کرتے ہیں۔

یاد رہے باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا اپنے سسرال سے جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب وہ اپنا مسئلہ کے کر سوشل میڈیا پر آگئی تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *