آسٹریلیا پر پریشر آگیا ہے،وسیم اکرم

آسٹریلیا پر پریشر آگیا ہے،وسیم اکرم

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اظہر علی کو ڈبل سنچری کی مبارکباد دی اور کہا کہ اظہر کو اب ٹیکنیک سمجھ آگئی ہے۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی تو ڈبل سنچری پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی سے پرفارمنس نہیں ہوتی تنقید بھی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز کی  پرفارمنس سے پریشر اب آسٹریلیا پر آگیا ہے۔ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح فٹ کھلاڑی ہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اظہر علی کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کے بعد ایک بڑے ہدف نے میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

کپتان مصباح الحق نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ 439 پر ڈکلئیر کر دی جب کہ بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *