2016پشاور کو نئے زخم دے گیا،رپورٹ جاری

2016پشاور کو نئے زخم دے گیا،رپورٹ جاری

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو 2016 میں کئی ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا جس نے روزمرہ معمولات کو متاثر کیا۔

صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2016 میں دہشت گردی کے 58 جب کہ ٹارگٹ کلنگ کے 89 واقعات ہوئے۔

اس عرصہ میں پولیس کو 63 بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ 20 پولیس اہلکار اور 19 شہری ٹارگٹ کلنگ کے عفریت کا شکار ہوئے۔

پشاور شہر میں 2016 کے دوران جرائم کے مختلف واقعات میں 415 افراد قتل اور443 زخمی ہوئے۔ اس دوران اغوا کے 169 واقعات ہوئے۔

2016 میں پشاور کے رہائشیوں کو 144 گاڑیوں سے محروم ہونا پڑا جب کہ 150 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا چھینی گئیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *