دہشت گردی کا خاتمہ،پاکستان کیلئے نئی امریکی شرائط

دہشت گردی کا خاتمہ،پاکستان کیلئے نئی امریکی شرائط

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نئی شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے پاکستان کو ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کئی برسوں سے جاری آپریشن ضرب عضب ان کی سختی کے معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

جان کیری نے اس موقع پر تجویز دی کہ پرتشدد انتہاپسندی کی جڑ پر وار کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے نشاندہی دیے بغیر کہا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں۔

کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں حالیہ شدت پیدا ہونے کے موقع پر کئے گئے دورہ بھارت کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے رابطے ہیں جو باہمی گفتگو شروع کرنے کا راستہ ہیں۔

جان کیری نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا جس نے 50ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ دہشتگردی کی مختلف وجوہات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں اورانتہا پسندوں سے جنگ کوئی قوم اکیلے نہیں جیت سکتی،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان کو ہمارے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *