بغیر پائلٹ طیارہ پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

بغیر پائلٹ طیارہ پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

اسلام آباد: سمندری حدود کی حفاظت اور نگرانی کے مقصد کے تحت بغیر پائلٹ طیارہ پاکستانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

پاک بحریہ کے ایوی ایشن فلیٹ میں تیسرا اے ٹی آر اور بغیر پائلٹ طیارہ شامل کرلیا گیا ۔

پاک نیوی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید سسٹمز،آٹو پائلٹ،چھ بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہے۔ ائیر کرافٹ 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بغیر پائلٹ طیارے کو بحری بیڑے میں شامل کرنے سے متعلق تقریب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ اے ٹی آر اور اسکین ایگل سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *