پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ تاخیر کا شکار

ڈبلن:پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین جاری دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ایمپائرز نے میدان کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ  ڈبلن کا میدان بارش کے باعث گیلا ہے جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمپائرز 4 بجے میدان کا جائزہ دوبارہ لینے کے بعد ہی میچ کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ کر سکیں گے۔

یاد رہے آج پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈبلن میں کھیلا جانا تھا جو بارش کی وجہ سے میدان گیلا ہوجانے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلنے سے قبل قومی ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے اور میگا ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے والی آٹھ ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو یہ سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ میزبان انگلیںڈ کو بھی ہرانا ہوگا۔

پاکستان ٹیم اس وقت اسکور بورڈ پر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

شاہینوں کو ویسٹ انڈیز سے آگے نکلنے کے لیے آئرش ٹیم اور انگلینڈ کے خلاف تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔

یاد رہے قومی ٹیم گزشتہ روز اظہر علی کی قیادت میں ڈبلن پہنچی تھی جب کہ آئرش ٹیم بھی پورٹر فیلڈ کی کپتانی میں مقابلے کے لیے تیار ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *