دہشت گردی میں راء ملوث ہے،ثناءاللہ زہری

دہشت گردی میں راء ملوث ہے،ثناءاللہ زہری

کوئٹہ:بلوچستان میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف جاری احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم ہاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا پاکستان کے خلاف بیان قابل مذمت ہے،ہم کسی کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے لیے جان دینے والے شہدا کا خون نہیں بھولے ہیں اور ہم اس خون کا حساب لیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ میں ذمے داری سے کہتا ہوں کہ بلوچستان میں کارروائیوں میں را ملوث ہے۔

مودی کے بیان کی شدید مذمت رتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آزادی کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے اور ہم  اپنے شہیدوں کے خون کے ساتھ غداری نہیں کریں گے۔

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں وکلا کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کے کرب میں برابر کا شریک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ مودی کے پاکستان کے خلاف بیان پر باہر نکلے ہیں اور اب  ہم دہشت گدی کے خلاف جنگ کو اختتام تک لے کر جائیں گے۔

براہم داغ بگٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ براہمداغ مودی کی تعریف کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دپشت گردی میں را ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براہمداغ نے مودی کو سلام پیش کر کے ملک کے ساتھ  ساتھ بلوچستان کے ساتھ بھی غداری کی ہے اور وہ چند ٹکوں کے لیے اپنے ہی بھائیوں کو قتل کروا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے خود بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان مین باغی امن تباہ کرنے کے لیے بھارت سے فنڈنگ لے رہے ہیں اور بھارت کی جانب سے بھی غریب خاندانوں کو فنڈگ کر کے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا پے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *