“پہلے وزن کم کریں پھر اسکرین پر آئیں”

“پہلے وزن کم کریں پھر اسکرین پر آئیں”

قاہرہ:مصر کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی خاتون اینکرز کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ ایک مہینے میں اپنا وزن کم کریں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق خواتین کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے معطل کرنے پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ہنگامہ کھڑا دیا۔

مصر میں میڈیا ریگولیٹری ادارے کی یونین نے خواتین کو ایک مہینے کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسکرین پر آنے سے قبل ایک وزن گھٹائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نشریاتی ادارے کی ڈائریکٹر بھی ایک خاتون ہی ہیں اور وہ بھی سابق پریزنٹر رہ چکی ہیں۔

متاثرہ ٹی وی اینکرز کا کہنا ہے کہ ناظرین دیکھ کر فیصلہ کریں کہ وہ واقعی اتنی موٹی ہیں کہ انہیں معطل کر دیا جائے،ایک دوسری اینکر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے وہ اور ان کے گھر والے کافی پریشان ہوئے ہیں۔

متاثرہ اینکرز کا کہنا تھا کہا اس معاملے کو اندرونی طورپر ہینڈل کیا جاناچاہیے تھا۔

دوسری طرف خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے جب کہ یہ قدم خواتین پر تشدد کی ہی ایک قسم ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *