آج کا دن 18 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 18 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:بچوں کی تعلیم توجہ مانگتی ہے۔ انہین دیکھیں اور گھریلو امور بھی انجام دیں۔ دفتری حالات ٹھیک ہیں۔ شاپنگ کا پلان بنا سکتے ہیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:خواہشات کے مطابق جیون ساتھی کے حصول کا اچھا دن ہے۔ عبادات پر دھیان دیں اور بزرگوں کی مدد لیتے رہیں۔ 

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:سفر سے وابستہ امیدیں پوری ہوں گی اور ہمت و شجاعت سے کاموں کو انجام دیں۔ کامیابی ملے گی۔ گھریلو مسائل جنم لیتے نظر آرہے ہیں۔ 

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی۔ رشتے کے امکانات ہیں۔ بہن بھائیوں کے رویے میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور علم نجوم میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔ 

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:لوگوں سے ذیادہ توقعات وابستہ نہ کریں،پوری نہیں ہو سکیں گی۔ مل کر کام کرنا کامیابی دے سکتا ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:سیروتفریح کے لیے موزوں وقت نہیں ہے۔ طبیعت میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ کاروبار میں پریشانی آسکتی ہے۔ آج خریداری سے پرہیز کریں۔ 

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:عمومی لحاظ سے آپ کا وقت اچھا چل رہا ہے۔ جائیداد کے معاملات پر غور کریں گے اور گھریلو ماحول بھی خوشگوار رہے گا۔ ملازمت پیشہ افراد کا دن بھی اچھا رہے گا۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:بہن بھائیوں سے تعلقات میں بہتری التوا کا شکار ہو سکتی ہے اور بزرگوں کی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ اور والدین کی خدمت کا موقع ملے گا۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:بہن بھائیوں کے رویے میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور رشتہ وغیرہ ہونے کے امکانات ہیں۔ کھانے پینے کی چیزیں خیرات کر دیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:کہیں جانے کی دعوت مل سکتی ہے۔ مخالفوں پر حاوی رہیں گے۔ گم ہوئی قیمتی چیز مل جائے گی۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ 

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:افسران کو شکایت کا موقع نہ دیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ کوشش کریں کہ ان کو خفا نہ کریں۔ محنت پر زور دیں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:وراثتی جائیداد کے معاملات میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔آپ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *