آج کا دن 17 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 17 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:آپ اپنی تند مزاجی اور جلد بازی کی وجہ سے بہت جلد اندازے قائم کر سکتے ہیں بلکہ آپ کی جذباتیت کی وجہ سے بہت سے اہم چانسز ضائع ہو سکتے ہیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:آپ کی وہ سکیم کامیاب ہو سکتی ہے جس کا آپ کئی عرصے سے پلان بنا رہے ہیں۔ دوست بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ سیاسی اور سماجی کام کرنے والے لوگ کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:اپنی صحت کا خیال رکھیں، خصوصاً راہ چلتے اور گاڑی چلاتے محتاط رہیں۔ کسی مخالف سے جھگڑا نہ کریں۔ کسی متوقع حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:شریک حیات سے تعاون رکھیں۔ ئی عرصہ آپ کی خواہشات کو پورا کر سکتا ہے۔ اپنے اخراجات گھٹائیں تاکہ کچھ اثاثے بچائے جا سکیں۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:آپ پہلے ہی بھروسے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ عقلمندی کا تقاضا ہے کہ اس راستے پر چلا ہی نہ جائے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:ملازمت کریں یا کارووبار،دونوں صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ گھریلو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے۔ کسی سے اختلاف نہ کریں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:آپ انی غلطیوں کی وجہ سے جو نقصان گزشتہ کر چکے ہیں ان کی تلافی ہو سکتی ہے۔ منزل تک پہنچنے کی نئی راہیں مل سکتی ہیں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:وہ اختلاف ختم ہو سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ آپ کو پریشان کیے رکھا۔ آپ بھی ماضی کو بھلا کر شریک حیات کو خوش رکھیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ یہ عرصہ آپ کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ بھی ایسا ہی چاہیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:اکسی بھی قسم کا کاروبار ہو،نتائج انشااللہ اچھے ہوں گے۔ آپ کی آمدنی بھی بڑھے گی۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:جائیداد کے سلسلے میں کامیابی مل سکے گی۔ شریک حیات سے تعاون کرتے رہیں اور انہیں خوش رکھیں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:اگر آپ گھریلو ماحول ٹھیک نہیں رکھ سکتے تو کسی روحانی بزرگ سے مدد حاصل کریں۔ ملازمت پیشہ احتیاط سے رہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *