امجد صابری کے لواحقین سے کیا وعدہ پورا کر دیا

امجد صابری کے لواحقین سے کیا وعدہ پورا کر دیا

کراچی:سندھ کے وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ نے امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے ادا کر دیئے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ دینے کا وعدہ کیا تھا جسے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پورا کر دیا۔

امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ کا چیک وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے بہبود انسانی ممتاز شمیم نے پیش کیا۔

یاد رہے معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کو کراچے کے علاقے لیاقت آباد میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *