آج کا دن 16 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 16 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:بعض اہم کاموں کے سلسے میں مسائل میں اضافے کی وجہ آپ کا اپنا مزاج بھی ہے۔ اگر آپ جذباتیت کا مظاہرہ نہ کرتے تو صورتحال کافی حد تک بدل جاتی۔ لہذا آپ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:چند قریبی رشتہ داروں کے بہکانے یا پھر آپ کے اپنے جذباتی فیصلوں کی وجہ سے گھریلو ماحول خاصا متاثر ہو سکتا ہے۔ مخالفین سے صلح کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:پرانی کاروابری سکیموں کو عملی شکل دے کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ سیاسی اور سماجی مقام حاصل ہو سکتا ہے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:تخلیقی قوتوں میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی وہ خواہشات بھی پوری ہو سکتی ہیں جو بے پناہ کوششوں کے بعد بھی پوری نہیں ہوئی تھی۔ جسمانی صحت خراب ہو سکتی ہے۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:حالات کا رخ پلٹنے میں آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کا عمل دخل تھا۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سے آپ کا ہی نقصان ہوگا۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:آپ کے تعمیراتی منصوبے بہتر انداز میں عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ لیکن کسی بھی دوست پر ضرورت سے ذیادہ بھروسہ نہ کریں۔ پسندیدہ افراد بھی توقعات پر پورا نہیں اتریں گے۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:دیرینہ مخالفوں کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔ قدرے محنت سے ہی ملازمت کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کاروباری ہیں تو کاروبار میں کامیابی مل سکتی ہے۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:ایسی توقعات جو قریبی رشتہداروں سے ہیں،دم توڑ سکتی ہیں، لہذا کسی سے بھی توقعات مت رکھیں جو پوری نہ ہونے پر آپ کے لیے ناقابل برداشت درد بن جائیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:جتنا ہو سکے شریک حیات سے تعاون کریں تاکہ مستقل کے اندیشوں سے نجات مل سکے۔ عشق و محبت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا خود کو ان معاملات سے دور رکھیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:آپ کا ذہن اچھا خاصا الجھ سکتا ہے،کیونکہ آپ بہت کچھ کرنے کے باوجود بھی کشھ حاصل نہیں کر سکے۔ ابھی بھی ان ہی اندیشوں نے آپ کا گھیراؤ کیا ہوا ہے۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ مراسم مضبوط ہو سکتے ہیں۔ نئی رشتہ داری کا امکان بھی بہت ہے۔ قریبی سفر اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔  اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:اپنے دماغ سے لاحاصل سوچوں کو ختم کریں۔ اس سے کسی کا کچھ نہیں جائے گا۔ آپ کا اپنا نقصان ہو گا۔ آپ غیر شادی شدہ ہیں تو شادی یا منگنی کا امکان ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

Nazesh Hassan

پاکستان ٹرائب کی ادارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے نازش حسن سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ ماس کیمونیکیشن کی گریجویٹ اور سیاسی، سماجی اور انسانی دلچسپی کے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *