آج کا دن 13 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 13 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:کسی بھی مسئلے کو جذباتی نقطہ نظر سے حل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ مخالفین سے صلح کر لینا ہی بہتر رہے گا۔ اخراجات ذیادہ رہیں گے۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:کاروباری سکیموں کو عملی شکل ضرور دیں،کامیابی یقینی ہے۔ تعلیمی معاملات آسانی سے طے ہوں گے۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:خیالات کو بھٹکنے نہ دیں اور مزاج پر کنٹرول رکھیں۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی: دیرینہ آرزو دم توڑ سکتی ہے۔ دوستوں سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست: ملازمت میں لاپرواہی نہ کریں۔ کوئی مخالف نقصان پہنچانے کی سوچ رہا ہے۔ شادی یا منگنی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:تعمیراتی منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے۔ مخالفین سے محتاط رہیں۔ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:اپنی پرانی اسکیموں کو ہی عملی شکل دیں اور کاروبار میں تبدیلی لائیں۔ حالات نہیں بدل رہے۔ آپ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:اعلیٰ افسران کو خوش رکھیں تاکہ ملازمت کو نقصان نہ پہنچے۔ مشترکہ کام مت کریں۔ سفر کر سکتے ہیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:دماغ پر عجیب و غریب سوچوں کا غلبہ رہے گا۔ جذباتی فیصلے کریں گے تو بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد کم کر سکتا ہے۔ منگنی یا شادی کے سلسلے میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے۔ اپنا مزاج سرد رکھیں۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:بنا بنایا کھیل بگڑ سکتا ہے،آپ کی سوچ آپ کے معاملات خراب کر سکتی ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:جذبات کی عینک اتار کر فیصلے لیں۔ تاکہ معاملات خراب نہ ہوں۔ گھریلو حالات الجھ سکتے ہیں۔ باہمت رہیں۔

Nazesh Hassan

پاکستان ٹرائب کی ادارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے نازش حسن سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ ماس کیمونیکیشن کی گریجویٹ اور سیاسی، سماجی اور انسانی دلچسپی کے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *