جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس تعینات

جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس تعینات

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

دی نیوز ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان سے حلف لیا ۔

جسٹس ثاقب نثار کی حلف برداری کی تقریب میں ججز اور وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کانفرنس میں شرکت کے لئے سری لنکا گئے ہیں جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ہے ۔

جسٹس ثاقب نثار 15اگست تک قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *