ن لیگیوں کی قانون شکنی، کارروائی کرنے پر افسر کو سزا

ن لیگیوں کی قانون شکنی، کارروائی کرنے پر افسر کو سزا

راولپنڈی: پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ون ویلنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرنے پر پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ راولپنڈی کے مطابق پنجاب بھر ون ویلنگ کی خطرناک وبا پر قابو پانے کے قانون کے تحت مقامی پولیس نے چھ ایسے افراد کو حراست میں لیا تھا جو ون ویلنگ کے جرم کا ارتکاب کر رہے تھے۔

واقعہ کے فورا بعد درجنوں افراد نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کر لیا اور عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت ن لیگ کے ورکرز ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

معاملہ جاری تھا کہ اسی دوران مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھانے پہنچ گئے اور کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ٹائون پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو رہا کر دیا جبکہ ون ویلنگ پر قبضے میں لیے گئے موٹر سائیکل تاحال واپس نہیں کیے گئے ہیں۔

واقعہ سے واقف ذریعے کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ٹائون میں تعینات ایس ایچ او کو ن لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں سے مبینہ غیر انسانی سلوک پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *