ٹیسٹ میں تیزرفتار گھوڑے چاہئے ہوتے ہیں

ٹیسٹ میں تیزرفتار گھوڑے چاہئے ہوتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور معروف کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فٹنس کی کمی ہے ٹیسٹ میچز میں تیز رفتار گھوڑے چاہئے ہوتے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس سے بھی پریشر بڑھا ہے۔

دی نیوز ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق رمیز راجا نے کہا کہ ٹیم میں جو مسائل ہیں انہیں دیکھ کر اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ریورس سوئنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بالر ریورس سوئنگ نہیں کر رہے ہیں۔

ٹیم اور کپتان کے تعلق کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ ان کے علم میں رہے کہ کپتان ان سے خوش ہے یا نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *