ٹیلی نار صارفین کے لیے اچھی خبر

ٹیلی نار صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد:معروف ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے فور جی لائسنس حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے چھے بڑے شہروں میں آزمائشی سروس شروع کر دی ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ٹیلی نار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فور جی کی آزمائشی سروس اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان،پشاور اور سوات میں شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کو کسی قسم کے واجبات ادا نہیں کرنے پڑیں گے،وہ اس سروس کو مفت استعمال کر سکیں گے لیکن یہ مفت سروس صرف محدود وقت کے لیے ہے۔

ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ فور جی کی سہولت دونوں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے یوزرز کو سم تبدیل کرنا ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *