عمر گل کی سلیکشن رسک ہے،رمیز راجہ

عمر گل کی سلیکشن رسک ہے،رمیز راجہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچوں کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب خوش آئند ہے لیکن عمر گل کو سلیکٹ کر کے بورڈ نے بڑا رسک لیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق رمیز راجہ نجی ٹی وی چینل سے بات کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے قبل میچ ہارنے کی وجوہات میں باؤلرز کی خراب فٹنس اور بیٹنگ لائن کا دباؤ میں آجانا شامل ہیں۔

رمیز راجا کا کہا تھا کہ سمیع اسلم کی ٹیم میں شمولیت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے،اب پاکستان ٹیم ون ڈے میچوں کے لیے صرف محنت پر زور دے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *