آج کا دن 10 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 10 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی پرانا ردعمل برقرار رکھا تو شریک حیات ناراض ہو سکتا ہے۔ گزشتہ واقعات سے سبق سیکھ کر آئندہ نہ دہرانےے کا عہد کر لیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا لہذا خود پر ترس کھائیں اور اپنے خیالات کو قابو میں رکھیں ورنہ بڑا نقصان کر بیٹھیں گے۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں اور حالات میں اچانک تبدیلی آپ کے مخالفوں کو بھی صلح پر آمادہ کر دے گی۔ آپ بھی یہی کریں،تاکہ وقت اچھا گزرے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:آپ کے ہمدرد بہت ہیں لیکن جہاں ہمدرد ذیادہ ہوں وہاں مخالف بھی ہوا کرتے ہیں،جو موقع ملنے پر نقصان پہنچانے سے باز نہیں آتے۔ ان سے محتاط رہیں۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:صرف محتاط رہ کر آپ اپنے ارد گرد اجالے  پھیلا سکتے ہیں۔ اپنے دشمنوں کو بھی دوست بنائی۔ یہی وقت کا تقاضا ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:اجالے تیز ہوں گے اور اندھیرے رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے۔ نیا کاروبار شروع کریں گے تو کامیابی ہوگی۔ موجودہ کام بھی اچھا ہے لیکن اس میں محنت بہت کرنی ہوگی۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:آپ ماضی میں جو غلطیاں کر چکے ہیں ان کی تلافی ہو سکتی ہے۔ ترقی کی حقیقی منزل تک پہنچنے کے لیے نئی راہیں مل سکتی ہیں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:اگر آپ اب تک خود کو بدل نہیں پائے تو آپ اب تک لاحاصل سوچوں کے دائرے میں ہیں۔ یہ آپ کی ذاتی غلطی ہے۔ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:پچھلا عرصہ آپ کے لیے بہت اچھا رہا ہے لیکن اب بھی محتاط رہیں۔ کامیابیوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں اور اسے ہی اپنے لیے مقصد حیات بنا لیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:نئے دوست بنانے کی غلطی ہر گز نہ کریں اور کامیابیاں آپ کی متظر ہیں۔ خالف خود ہی صلح کر لیں گے۔ راہ چلتے اور گاڑی چلاتے محتاط رہیں۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:آپ اپنی صلاحیتوں کو ہمیشہ جگائے رکھیں،تاکہ وقت آنے پر ان کا بروقت استعمال کریں۔ مایوسی اور ناامیدی کا دور ختم ہونے والا ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:ہر کام پر اعتماد رہ کر کریں اور اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر ہر کام کریں تاکہ منزل کا حصول آسان ہو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *