آج کا دن 9 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 9 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:چند دیرینہ مخالف کسی دیرینہ مطلب کی وجہ سے اچانک آپ کے پاس آسکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی کوشش کیجیے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔ اپنے مزاج کو کسی بھی مرحلے پر سخت نہ کریں۔ مخالفین سے مت الجھیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی: اپنے اخراجات گھٹا دیں تا کہ پریشانیوں سے بچا جا سکے۔ دوست اچانک مخالفت پر اتر سکتے ہیں۔ ان سے مت الجھیں۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:آپ  نے اپنی صلاحیتوں سے گھر کا ماحول خوشگوار بنا لیا ہے۔ یہی عرصہ آپ کے گھریلو مسائل کے سلسلے میں مددگار ہو گا۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:کاروبار کے سلسلے میں اگر آپ نے محض انا اور سابقہ واقعات کی بنا پر کاروباری لوگوں کو دھتکار دیا تو یہ محض آپ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:الجھے ہوئے مسائل حل ہوتے چلے جائیں گے۔ مغرور مت ہوں۔ کاروباری ساکھ بحال رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑے گی۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:ماضی میں آپ کے کچھ دوستوں نے آُپ کا بہت ساتھ دیا ہے لیکن سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ محتاط رہیں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر: لین دین کے معاملات میں کسی پر بھروسہ نہ کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ تھوڑی سی صلاحیتیں استعمال کر کے کافی منافع کما سکتے ہیں۔ بس محنت کی ضرورت ہے۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:مخالفین آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ آپ ان کا شکار ہو گئے تو آپ کو کافی نقصان ہوگا۔ ہر کام کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:بعض فیصلوں کے سلسلے میں آپ کے اپنے ہی راہ میں کانٹے بچھ رہے ہیں۔ ایسے معاملات جو الجھ گئے تھے وہ بھی حل ہو جائیں گے۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:اس سے قبل کیا کیا نہیں ہوا آپ کے ساتھ۔ اگر بھول گئے ہیں تو یاد کر لیں۔ خاص طور آپ کے قریبی عزیزوں کے کھلائے گل تو یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ آپ بہت جلدی سب بھول گئے ہیں۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:اولاد کی خوشی دیکھنے کو ملے گی۔ بعض امور کے سلسلے میں آپ جذباتی ہو کر فیصلے کریں گے جس کے آپ کی مخالفت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:آپ کے گھریلو حالات چند عزیزوں کی سازش سے خراب ہو سکتے ہیں۔ آپ کو بھی بہکانے کی کوشش کی جائے گی۔ لہذا سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *