بھارتی صحافی کوئٹہ دھماکوں کی مبارکباد دیتے رہے

بھارتی صحافی کوئٹہ دھماکوں کی مبارکباد دیتے رہے

اسلام آباد:کوئٹہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد جہاں عالمی برادری اس بزدلانہ حملے کی مذمت کر رہی ہے وہی انڈیا کے نام نہاد صحافی کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں جس سے ملک دشمن عناصر کا واضح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹوئٹ کیا ۔

ٹوئٹ میں نیتن جوشی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپورٹ کررہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیاہے۔

اس کے جواب میں رام گوہا نے لکھا کہ کوئٹہ دھماکے کی مبارکباد ہو۔

سینئر صحافی حامد میر نے اس موقع پر بھارتی صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کئے گئے ٹویٹ بھی دکھائے جو ان کو بھارت سے ان کے کسی جاننے والے نے بھیجے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی صحافی ماضی میں بھی ایسے ہی مکروہ خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

ایک طرف بھارت خطے میں امن و امان قائم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہا ہے اور دوسری طرف مظلوموں کی آواز بننے والے شعبہ صحافت میں چھپے بھارتی صحافی کالی بھیڑوں کی طرح کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

مزید برآں نہ بھارتی سرکار اور نہ ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک کوئٹہ دھماکوں کی مذمت کی گئ ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *