آج کا دن 8 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 8 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:آج چند غلطیاں ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ اپنا مقام کھو سکتے ہیں۔ ممکن ہے معاملہ بگڑ جائے۔ لہذا خاموش رہ کر جائزہ لیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی: صرف اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کر کے کام کیجیے۔ دوسروں پر کم ہی اعتماد کریں۔ خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔ دوسروں کی رائے پر چلنے والا کم ہی کامیاب ہوتا ہے۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:جو لوگ تعمیراتی کاموں کو اختیار کیے ہوئے ہیں ان کو محتاط رہنے یی ضرورت ہے۔ آپ کے مخالف اس بات کی تاک میں ہیں کہ آپ سے غلطی ہو۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:آپ اپنے مزاج پر کنٹرول کریں۔ آپ ی اشتعال انگیزی ہمدردوں کو کم کر سکتی ہے۔ آپ کے قریبی لوگ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:یہ بات درست ہے کہ ہر کام اللہ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن انسانی کوشش سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تمام فضولیات ترک کر کے کاروبار میں دل لگائیں۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا۔ دوسروں سے الجھنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش کریں کہ اپنے کام سے کام کررکھیں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:بے دھڑک ہو کر بڑے سودے کر لیں۔ فائدہ ہو سکتا ہے۔ آپ گزشتہ نقصانات کا ازالہ کر سکیں گے۔ اگر گاڑی ہے تو اسے احتہاط سے چلائیں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:اپنے اخراجات گھٹائیں۔ مہمان نوازی اپنے اخراجات دیکھ کر ہی کریں۔ قرض لے کر ناک اونچی رکھنے جیسے معاملات نقصان ہی دیتے ہیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:آپ کا دامن کامیابیوں سے بھرا رہے گا۔ لیکن جیت کے نشے میں ان لوگوں کو نہ بھولیں جنہوں سے آپ کی فتح میں اہم کردار کیا۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو بہت ذیادہ احتیاط سے کام لے کر فرائض کی تکمیل کریں۔ گھریلو حالات بہتر ہی رہیں گے۔ اس کے لیے آپ کو فطری صبر تحمل سے کام لینا ہوگا۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:کاروبا رکی پوزیشن اچھی ہے۔ شرط یہ ہے کہ کسی بھی نقصان کا خیال دل سے نکال کر اپنا کام سرانجام دیتے رہیں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کا دامن خوشیوں سے بھر جائے گا۔ جو آُ گنوا چکے ہیں وہ واپس پا سکیں گے لیکن اس کے لیے ہمت ضروری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *