مودی کا اتحادیوں کے بارے میں بڑا انکشاف

مودی کا اتحادیوں کے بارے میں بڑا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اتحادیوں کے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کی حفاظت کرنے والے اسی فیصد لوگ غلط کاموں میں ملوث ہیں۔

اپنے حالیہ خطاب میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ رات بھر غلط کام کرتے رہیں اور دن کو گاؤرکھشک بن کر گائے کی حفاظت کا دم بھر رہے ہیں ان میں سے اسی فیصد ناجائز کاموں میں ملوث ہیں۔

بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور اس کے بعد مسلم کش فسادات میں اہم کردار کے طور پر معروف بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ لوگ گئوركشك کے نام پر دکان کھول کر بیٹھ گئے ہیں، مجھے اس بات پر بہت غصہ آتا ہے۔

یاد رہے کہ مودی کا بیان سامنے آنے سے قبل بھارتی ریاست گجرات، اترپردیش سمیت متعدد دیگر حصوں میں گائے کو توہین سے بچانے کے نام پر درجنوں مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندؤں کا غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مودی نے بھارت میں شمسی توانائی، سیاحت، اسلحہ سازی کی صنعت لگانے اور بھارتیوں کو اس جانب راغب ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *