سعودی محنت کشوں کیلئے مفتی اعظم کی ہدایت

سعودی محنت کشوں کیلئے مفتی اعظم کی ہدایت

ریاضسعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی ادارے اپنے ملک میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔

لاکھوں پاکستانیوں سمیت سعودی عرب میں دیگرممالک کے ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ کئی ماہ سے رکی ہوئی ہیں جس پر سعودی مفتی اعظم بھی بول پڑے ہیں۔

یادرہے کہ سعودی عرب میں پھنسے دس ہزارپاکستانیوں کوکئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کاشکارہیں۔

سعودی عرب میں موجود ہزاروں پاکستانی محنت کش مسائل کا شکار ہیں اوران کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے 50 کروڑروپے کی امداد جاری کی گئی ہے جوپاکستان میں کے اہل خانہ کو مالی امداد کی صورت میں دی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *