آج کا دن 7 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 7 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:دن کا آغاذ اچھا ہو گا لیکن شام میں کافی تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے سے باز رہیں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی: آج آپ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل پرسکون ہیں اور اچھا محسوس کر رہے ہیں۔کاموں کی تکمیل کے لیے کچھ الگ اور انوکھا سوچیں گے۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون: آج آپ کے چمکنے کا دن ہے۔ کئی معاملات آپ کی مرضی سے حل ہو جائیں گے۔ اپنی صلاحیت سے سب کام کر سکیں گے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:آپ کو دباؤ میں رکھا جائے گا لیکن آپ بہت باہمت ہیں۔ تمام کام نمٹا لیں گے۔صبر کا میٹھا پھل مل کر رہے گا۔ لوگوں میں عزت بڑھے گی۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست: دوسروں کی حرکتوں سے پریشان ہوں گے لیکن ان کو چھوڑ کر توجہ اپنے مقاصد پر مبذول رکھیں۔ تیاری کر کے کام کا آغاذ کریں۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:مصروفیت میں اضافہ ہونے کی وج سے بہت سے کام ملتوی کرنے پڑیں گے لیکن پریشان نہ ہوں۔ کتابیں خریدیں گے۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:روزمرہ سے ہٹ کر کچھ نیا کریں۔ لیکن منزل کے لیے جو راستہ منتخب کیا ہے اسے مت چھوڑیں۔ اسی پر چلتے رہیں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:اہم مواقع کھونے کے بجائے ان سے فائدہ اٹھائیں۔ پرانے دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ شام مصروف رہے گی۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:جو کچھ آپ سوچتے رہتے ہیں حقیقت میں سب اس سے برعکس ہوگا۔ جائیداد کی خریدوفروخت دیکھ بھال کر کریں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: سیدھے کام الٹے پڑ جانا آپ ے اطمینان میں خلل نہیں ڈالتا۔ آپ مشکلات پر قابو پونے کی ہمت رکھتے ہیں۔ بس پریشانی کو خود پر حاوی مت کریں۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:دماغ سے فضول سوچوں کو نکال دیں اور پرانی چیزوں کو مڑ مڑ کر دیکھنے کے بجائے نئے چیزیں اور حکمت عملی اپنائیں۔ نئے راستوں پر غور کریں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:آپ جی بھر کے حساس ہیں۔ کوئی توجہ نہ دے اس سے لڑیں مت۔ خود پر توجہ دیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *