بلاول کی تشویش، وزیراعلی کا طوفانی دورہ مگر کراچی کا حال برا

بلاول کی تشویش، وزیراعلی کا طوفانی دورہ مگر کراچی کا حال برا

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں درمیانی درجے کی بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور اس دوران ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں پر بلاول بھٹو زرداری کی تشویش اور وزیراعلی سندھ کا طوفانی دورہ بھی مسائل حل نہ کر سکا۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی کے بیشتر علاقوں میں ابتدائی بارش کے بعد غائب ہو جانے والی بجلی تاحال درست نہیں کی جا سکی ہے جب کہ مختلف آبادیوں میں برساتی پانی اب بھی موجود ہے۔

سڑکوں اور آبادیوں میں جمع پانی کی نکاسی کے لئے وزیراعلی کا طوفانی دورہ جب کہ اس دوران انتظامی غفلتوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے بلاول کی تشویش سے بھی حالات درست نہیں ہو سکے ہیں۔

دوسری جانب توقع کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز میں پانی بھر نے کے باعث انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل،شاہراہ پاکستان،یونیورسٹی روڈ،کارساز روڈ،ایم اے جناح روڈ،راشد منہاس روڈ،کورنگی روڈ،گلشن اقبال،ملیر،لانڈھی،لیاری،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا کے اندر چھوٹی اور بڑی سڑکوں پر بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہے۔

دوسری جانب شہر کے مخٹلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے دوران اب تک 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وزیراعلی نے اس موقع پر طوفانی دورہ تو کیا لیکن اس کے بعد چند مرکزی سڑکوں کی صفائی کے باوجود بیشتر آبادیاں تاحال زیرآب ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *