کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر

کراچی:کراچی میں مسلسل بارش کے بعد جہاں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں مختلف واقعات میں اب تک 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ موسیات نے کراچی کو کوئی اچھی خبر سنانے کے بجائے پیش گوئی کی ہے کہ کچھ گھنٹوں میں کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کراچی میں گزشتہ دن سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری پانی اور بجلی دونوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  سپرہائی وے پر نوری آباد جانے والا متبادل راستہ بہہ گیا ہئ اور سپرہائی وے پر ترقیاتی کام کے باعث متبادل راستہ بنایا گیا تھا۔متبادل راستہ بہہ جانے سے سپرہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہے،سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں شہری کئی گھنٹوں سےسپرہائی وے پر پھنسے ہوئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی ، گارڈن، کلفٹن،ڈیفنس، لیاری، گزری اور گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ملیر ، کورنگی اور لانڈھی میں بجلی غائب ہے ۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 1400میں سے250 فیڈرزمتاثرہوئے تھے جن میں سے 140 کو بحال کردیا گیا ہے، کچھ علاقوں میں پی ایم ٹیزخراب ہوئی ہیں ۔کے الیکٹرک کا عملہ فالٹس کی درستی پر کام کررہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش انجوائے کرنے کا موسم ہوتا ہے لیکن اداروں کی نااہلی نے بارش کا سارہ مزہ کرکرا ہو کر رہ گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *