آج کا دن 6 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 6 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر قدم اٹھائیں وہ کریں جس کی ضرورت ہے۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:اگر آپ نے اچھے حالات ست استفادہ نہیں کیا تو اس میں قصور آپ کا ہے۔ وقت آپ کا ساتھ دے رہا ہے۔ کوششش کریں بہت سے معاملات آسانی سے طے ہو سکتے ہیں۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:آپ کا ہر مسئلہ باآسانی حل ہو سکتا ہے۔ بس آپ ذرا مزاج کی گرمی کو کم کر دیں اور صلح کا رویہ اپنا لیں۔ کچھ لو اور کچھ دو کا اصول ہی ٹھیک رہے گا۔ ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی عادت کو ترک کر دیں تو ہی اچھا ہے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:اپنی سوچیں بدلیں۔ خود کو مایوسی میں دھکیل کر صرف سوچنے سے مسائل ہوتے تو دنیا کا ہر شخص صرف سوچنے ہی لگتا۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست: آپ اپنی خواہشوں کی طرح عجیب ہیں۔ غیر متعلق افراد سے امیدیں باندھنا کوئی آپ سے سیکھے۔ محض اس اعتماد کی وجہ سے آپ نے بہت کچھ کھویا ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:دوست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ایک سٹینڈرڈ سیٹ کر لیں۔ جو اس پر پورا اترے اسی پر بھروسہ کریں۔ کیوں خود کو نقصان پہنچانے پر تلے ہیں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:اپنے مزاج میں ٹھہراؤ پیدا کریں۔ غیر مستقل مزاجی ترقی کی ہموار راہوں کو بھی ناہموار بنا دیتی ہے۔ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو اس کی تکمیل تک پیچھے مت ہٹیں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:کسی بھی غیر متعلقہ شخص سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے بات بڑھ سکتی ہے۔ گھریلو اخراجات میں کسی تقریب میں جانے کے سبب اضافہ وہ سکتا ہے۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:پریشانیوں اور مصیبت میں مذہب کی پیروی ہی آپ کو بڑے نقصان سے بچاتی ہے۔ کوشش کریں کہ حقیقی جذے کے تحت مذہب کے اصولوں کو اپنا لیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: غیر شادی شدہ افراد کا  کسی کی چکنی باتوں میں آجانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ محبوب کی کوششیں رنگ لا سکتی ہیں۔ آپ کے گھر والے آپ کا رشتہ آپ کی پسند سے طے کر دیں گے۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:آپ کے ارد گرد جتنے بھی پرخلوص رشتہ دار جمع ہیں وہ آپ کی باتوں کو سچ کہیں گے اور حقیقت میں وہ مخلص نہیں ہیں، وقت ملنے پر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو جائیں تو بجائے بحث و مباحثہ کے دلیل سے بات کریں اور غصے پر قابو رکھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *