“بھارت نے اپنا موقف اچھی طرح پیش کیا”وکاس

“بھارت نے اپنا موقف اچھی طرح پیش کیا”وکاس

نئی دہلی:بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارت اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ساتویں سارک کانفرنس سے واپس بھارت پہنچنے پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

وکاس سوراپ نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔

بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے پاک بھارت تعلقا ت میں بہتری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی تقریب تھی جس میں بہت سے اہم مسائل زیر بحث لانے اور ان پر غور وخوض کرنا تھاجن میں سرحد پار دہشت گردی ، منشیات کی سمگلنگ اور جعلی کرنسی نوٹوں سمیت دیگر امور شامل ہیں ۔

وکاس سورپ نے راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ان تمام اہم معاملات کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی بھارت واپس لوٹ گئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *