امریکی ائیرلائن پاکستانی نژاد جوڑے کو سفر سے روکنے کا جواز پیش کرنے میں ناکام

امریکی ائیرلائن پاکستانی نژاد جوڑے کو سفر سے روکنے کا جواز پیش کرنے میں ناکام

واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی جوڑے کو  سفر سے روکنے کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہنے والی  ڈیلٹا ائیر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے گی کہ انہیں کیوں فلائٹ میں سوار ہونے سے روکا گیا۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اوہاوہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد فیصل اور نادیہ کو ڈیلٹا ائیر کی جانب سے اس وقت  سفر سے روک دیا گیا تھا جب وہ پیرس سے واپس آ رہے تھے۔

پاکستانی نژاد جوڑا اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منانے کے لئے پیرس میں موجود تھا جہاں سے واپس آنے کے لئے دونوں نے ڈیلٹا ائیر سے بکنگ کروائی تھی۔ تاہم انہیں ائیرلائن نے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا اور ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

ڈیلٹا ائیر کا کہنا ہے کہ وہ فیصل اور نادیہ کو ان کے ٹکٹ کی رقم بھی لوٹائے گی۔

دوسری جانب امریکن اسلامک کونسل کا کہنا ہے کہ فیصل اور نادیہ کو ائیرلائن کے ملازم نے کہا تھا کہ وہ ان دونوں سے مطمئن نہیں ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *