پاکستانی عملہ خیریت سے ہے،طالبان کمانڈر

پاکستانی عملہ خیریت سے ہے،طالبان کمانڈر

کابل:سینیرطالبان کمانڈرنے کہا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹرکا عملہ ہماری تحویل میں ہے اور ان کا بہترطریقے سے خیال رکھا جارہاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے طالبان کمانڈرنے کہا ہےکہ قیدیوں کی بازیابی کیلئے افغان یا امریکا حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہم نے پاکستان کوبتادیا کی عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے اورسب کابہترخیال رکھا جارہا ہے۔

طالبان کمانڈرنے کہا ہے کہ عملے کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے جبکہ انھیں چائے کھانا سب سہولیات دی جارہی ہیں۔

یادرہے گزشتہ روز پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر افغانستان کے علاقے لوگر میں کریش لینڈ کرگیاتھا جس میں سوار ایک روسی شہری سمیت سات افراد کوطالبان اٹھا کرلے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *