شراب بہانے سے سیلابی کیفیت پیدا

شراب بہانے سے سیلابی کیفیت پیدا

پیرس: مغربی ممالک کے مکین شراب میں بہتے تو سنے گئے تھے تاہم اس بار فرانسیسیوں نے ہزاروں ٹن شراب کو زمین پر بہا کر سیلابی کیفیت پیدا کر دی۔

یہ منفرد واقعہ فرانس کے اس علاقے میں پیش آیا جہاں سب سے زیادہ شراب بنائی جاتی ہے۔

دی نیوز ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق شراب بہائے جانے سے تہہ خانے اور ارد گرد مکان اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس کے جنوبی شہر سیت میں مظاہرین کے ایک گروہ نے شراب کے ڈرمو کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ہزاروں لیٹر شراب سڑکوں پر بہہ گئی۔

فرانسیسی ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر بہتی ہوئی شراب پر قابو پانے کی کوشش کی اور انھوں نے شراب کو زیر زمین کار پارکنگ کے لیے مخصوص علاقوں میں جانے سے روکا۔ تاہم وہ اس میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے ۔

شراب بنانے والوں کی علاقائی ایکشن کمیٹی نے اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند گروپ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی شراب کی سستی برآمد ایسے حملوں کی وجہ بن چکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *