بچے اسکول بیگ میں بندوق بھی لائیں،امریکی حکام

بچے اسکول بیگ میں بندوق بھی لائیں،امریکی حکام

نیویارک:امریکی ریاست ٹیکساس میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بچوں کو اسکول بیگ میں کتابوں کے ساتھ بندوق ڈال کر لانے کا حکم دے دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست میں ٹیکساس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نیا قانون متعارف ہوگیا ہے۔

نئے قانون کے تحت اب امریکی طلبا سکول و کالجز میں کتابوں کے ساتھ بندوق بھی لے کر جا ئیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو آڑے ہاتھوں لینے کے لیے اب انداز بھی خطرناک اپنایا جائےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیا قانون دہشت گرد حملے سے بچائو میں مدد دے گاکیونکہ دہشت گرد حملوں میں گن فری زونز درسگاہوں اور سینما گھروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا قانون اس لیے متعارف کرایا گیا ہے کہ طلباء غیر متوقع دہشتگرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلحے کا استعمال کرسکیں۔

قانون کا نفاذ ہوتے ہی طلباء نے بندوق چلانے کی تربیت کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *