آج کا دن 5 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 5 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:کاروبای لین دین اور شراکت سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ بزرگوں کی مخلصانہ مشاورت قائم رہے گی اور ملازمت میں ترقی کا حصال ممکن ہو سکتا ہے اور ملازمت کے خواہاں کو ملازمت مل سکتی ہے۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:عزیزواقارب اور دوستوں سے خوشگوار تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اور اگر گھر کا ماحول بھی نارمل رکھنا چاہتے ہیں تو خود کو نارمل رکھیں۔ معمولی باتوں کا اپنی انا کا مسئلہ بنانا اچھی بات نہیں۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:اپنے اخراجات پر ذیادہ سے ذیادہ کنٹرول کریں اور ضرورت سے ذیادہ مہمان نوازی بھی اچھا نتیجہ نہیں دیتی۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:سیاست اور سماجی کاموں سے وابستہ افراد کی امیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ان کی جدوجہد رنگ لا سکتی ہے اور بہتر مقام مل سکتا ہے۔تعلیم میں بھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست: وہ رشتہ دار جو کسی نہ کسی بنا پر آپ سے ناراض ہو دوسری اختیار کر چکے ہیں آُ بھی ان کی کوتاہیوں کو نظر انداز کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔اس دنیا میں سب کچھ ہی چلتا ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:بزنس والے حضرات کو اہم معائدے کا چانس مل سکتا ہے۔ تعمیرات کے منصوبے تھوڑی سی ترمیم کے بعد عمل میں لے آئیے۔ اس بار ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑے گا۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:دماغ پر فضول خیالات کا بوجھ ذیادہ ہی رہے گا۔ دوستوں پر ذیادہ بھروسہ نہ کریں س صورت میں جب ان کی آمدورفت آپ کے گھر میں ذیادہ ہو۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:کاروبار کی پوزیشن مضبوط پو سکتی ہے۔ اپنے مذہب کی پیروی حقیقی معنوں میں کیجیے۔ کسی روحانی بزرگ سے بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:تعمیراتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کا موقع مل سکتا ہے۔ ملازمت کرنے والے افراد کی ترقی کا امکان ہے۔ اگر کاروبار میں دوستوں پر بھروسہ کرتے ہیں تو اب مت کریں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: من پسند افراد پر بھروسہ آپ کو لے ڈوبے گا اور اگر اپنی صلاحیتوں کو برائے کار لا کر کچھ کرنے کی سعی کریں تو بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:گھریلو معاملات طے کرتے ہوئے اپنا مزاج سرد رکھیں۔ آپ کے ضذباتی فیصلے گھر کا ماحول خراب کر سکتے ہیں۔ دوستوں سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:آپ کو تقریباً تمام اہم کاموں میں مایوسی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کہیں سے کثیر رقم مل سکتی ہے اس کی حفاظت کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *