چاول کی فصل آلودگی ختم کر سکتی ہے

چاول کی فصل آلودگی ختم کر سکتی ہے

نیو یارک:ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاول کی فصل نائٹروجن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو ماحول کے لیے نہایت سازگار ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ چاول کی نائٹروجن کو جذب کرنے کی صلاحیت نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ کسانوں کے اخراجات بھی بچا سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ فصل کی کھاد میں نائٹروجن کا بہت استعمال کیا جاتا ہے جسے فصلیں پوری طرح جذب نہیں کر پاتی اور یہی نائٹروجن زمین میں جذب ہونے کے بجائے آس پاس کے تالابوں اور پینے کے پانی کے چشموں میں شامل ہو کر انہیں زہریلا کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کی فصل میں نائٹروجن کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس فصل کی کاشت ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی آلودگی کو بھی ختم کر سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *