آج کا دن 4 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 4 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:گھریلو حالات بہتر رہیں گے لیکن اس کے لیے آپ کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا۔ کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ گھر کے دیگر افراد کا مزاج بھی آپ جیسا ہو۔ ملازمت والے افراد ترقی کر سکیں گے۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:محبت کے معاملات حوصلہ افزا رہیں گے،اس دوران والدین کی حمایت حاصل کر لیں تو بہتر رہے گا۔ انشااللہ آپ کا یہی محبوب آپ کی زندگی کا ساتھی بن سکتا ہے۔ رشتہ داروں سے توقعات پوری ہوں گی۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:حالات بہتر ہو سکتے ہیں اور جائیداد کے معاملے میں آپ کی مجبوط پوزیشن مخالف کو صلح پر مجبور کر دے گی۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چپ چاپ صلح کر لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:کوئی مخالف خواہ کتنا ہی گہرا دوست کیوں نہ ہو اس سے دور رہنے کی کوشش کریں کیونکہ وہ کل کو دوبارہ پہلا والا روپ دھار کر وبال جان بن سکتا ہے۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر کامیاب ہو گا۔ بعض امور میں جذباتی فیصلے رنگ لا سکتے ہیں اور کچھ فیصلے لینے سے ساری اسکیمیں ناکام ہو سکتی ہیں۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:کچھ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تدبیر سے بڑھ کر تقدیر ہے۔ جو لکھا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ لہذا خوامخواہ محنت کر کے کیوں خود کو پامال کریں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ سچ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں کی برائی ان کے سامنے لانے کے عادی ہیں لیکن اس صورت میں ہمدردوں کی تعداد میں کمی ہی آتی ہے۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:آپ کو ان ہی حالات و واقعات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے پہلے آپ مشکل میں پڑھ گئے تھے۔ ان حالات میں ہم یہی کہیں گے کہ خود کو نارمل رکھیں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:ہم صرف اتنا کہیں گے کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں اور اب وہ وقت نہیں رہا کہ آپ کی غلط بات کو بھی درست مان لیا جائے۔ آپ نے پہلے بھی اچھے وقت سے غیر معمولی بلکہ ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:ذہنی طور پر الجھاؤ ا شکار رہے گا اور کچھ نہ کچھ سوچتے رہیں گے۔ اپنے ہمدردوں سے قدرے بدظن رہیں گے اور مخالفوں کی اڑائی ہوئی افواہوں پر یقین کر لیں گے۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:شریک حیات کی خواہش ہو گی کہ گھر کی فضا خراب نہ ہو لیکن کاش آپ کی بھی یہی خواہش ہو۔ اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نا چاہتے ہوئے بھی فیصلے غلط ہو رہے ہیں تو اپنے ذہن کو دوسری طرف لگا لیں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:تعلیم کے سلسلے میں مسائل ناقابل فہم ہو سکتے ہیں۔ محبوب بے وفائی کر سکتا ہے۔ کاروباری حریف بھی بھاری ثابت ہو گا۔ صحت بھی خراب رہے گی۔ خیال رکھیں اور اللہ پر بھروسہ کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *